اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2343
عبداللہ بن شخیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم (ایک دن) ارشاد فرمائے کہ: انسان (کی زندگی بھی عجیب زندگی ہے کہنے کو تو
اشرف المخلوقات ہے مگر) کثرت سے مہلک بلاؤں میں گھرا ہوا ہے جن میں سے ہر ایک موت کا
سبب ہوتی ہے (اگر ایک بلاء سے بچ گیا ہو تو کیا ہوا دوسری بلاء میں گرفتار ہو جاتا ہے، پھر کسی نہ کسی
بلاء کی وجہ سے موت کا شکار ہو جاتا ہے) اگر ان تمام بلاؤں سے بچ کر نکل بھی گیا تو بڑھاپے میں
پھنس جاتا ہے (جو ساری بلاؤں کا جامع ہے۔) اور پھر بڑھاپا ایک دن انسان کو موت تک پہنچا کر
رہتا ہے (اے غافل انسان دیکھ یہ تیری زندگی کا خلاصہ ہے کب تک تو غفلت میں رہے گا، ہر وقت تو
موت کے لئے تیار رہ اور ہمیشہ سفر آخرت کی تیاری میں لگا رہ۔)
اس حدیث کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2456 (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.