Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 2131

(اس باب میں جنازہ کے ساتھ کیسے چلنا اور جنازہ پر نماز کس طرح ادا کرنا چاہئے،

In this book

Current reading

Funerals

(اس باب میں جنازہ کے ساتھ کیسے چلنا اور جنازہ پر نماز کس طرح ادا کرنا چاہئے،

Zujajat al-Masabih 2131Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2496
سعید بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں مکحول رضی اللہ عنہ سے سنا ہوں کہ انھوں نے عبادہ بن اوفی نمیری رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ شہداء پر نماز جنازہ پڑھنی چاہئے (یا نہیں) تو عبادہ رضی اللہ عنہ جواب دیئے کہ (ہم کو اس میں شک کیوں ہے) شہداء پر نماز جنازہ (ضرور پڑھنی چاہئے۔) اس کی روایت امام طحاوی نے کی ہے۔
Commentary and footnotes (3)

Note 1

Ubadah replied.

(1) The statement: "Ubadah replied." At-Tahawi said: "This is Ubadah ibn Awfa saying this, and the campaigns of the companions of the Messenger of Allah (ﷺ) after him were mostly in the direction of Syria. It would not have been hidden from its people what they used to do with their martyrs, such as washing, praying over them, and other things."

Note 1

قوله

(۱) قوله: فقال عبادة: وقال الطحاوي فهذا عبادة بن أوفى يقول هذا، ومغازي أصحاب رسول الله ﷺ بعد رسول الله ﷺ إنما كان جُلُّها هناك نحو الشام، فلم يكن يخفى على أهله ما كانوا يصنعون بشهدائهم من الغسل والصلاة، وغير ذلك.

Note 1

ف: مذکورہ احادیث سے اور ان کے سوا اور دوسرے احادیث سے شہداء کو غسل دینا کہیں ثابت نہیں ہے اور مذکورہ ہر حدیث سے شہداء پر نماز جنازہ پڑھنا ثابت ہو رہا ہے، اب ہم کو دیکھنا چاہئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد صحابہ کرام کا کیا عمل رہا ہے، تو معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ملک شام میں کثرت سے جہاد ہوئے ہیں وہاں مسلمان شہید ہوئے اس پر نماز جنازہ پڑھنے کے متعلق صحابہ متفق تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد صحابہ کرام اسی چیز پر عمل کیا کرتے تھے جس پر حضور کے زمانہ میں عمل درآمد رہا ہو، صحابہ کا شہداء پر نماز جنازہ پڑھنے سے معلوم ہوا کہ حضور کے آخر زمانہ تک برابر شہداء پر نماز جنازہ پڑھی جاتی تھی اس وجہ سے صحابہؓ شہداء پر نماز جنازہ پڑھا کرتے تھے اور مذہب حنفی بھی یہی ہے کہ شہداء پر نماز جنازہ پڑھی جائے۔ (یہ مضمون طحاوی سے ماخوذ ہے۔)12