Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 2177

(اس باب میں مردوں کے دفن کرنے کا بیان ہے)

In this book

Current reading

Funerals

(اس باب میں مردوں کے دفن کرنے کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 2177Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2551
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی کا (جو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی بیوی تھیں انتقال ہو گیا، ہم ان کے دفن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ شریک تھے اور اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قبر کے کنارے تشریف فرما تھے، حضرت انس فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہر دو مبارک آنکھوں سے آنسو جاری تھے، اتنے میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمائے کہ کیا ہم میں سے کوئی ایسا ہے کہ جس نے آج رات اپنی بیوی سے جماع نہیں کیا ہے، ابو طلحہ رضی اللہ عنہ فرمائے: ایسا میں ہوں، یا رسول اللہ! اس پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمائے کہ (دفن کرنے کے لئے) ان کی قبر میں تم ہی اترو، حسب الحکم ابو طلحہ رضی اللہ عنہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی کو دفن کرنے کے لئے قبر میں اترے۔ اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔
Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث شریف میں مذکور ہے کہ ابو طلحہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی کو دفن کرنے کے لئے قبر میں اترے اور حضرت ابو طلحہ اجنبی تھے، حضرت ابو طلحہ کو قبر میں اترنے کا جو حکم دیا گیا، اس سے ابن الہمام نے یہ مسائل اخذ کئے ہیں کہ عورتوں کو قبر میں اتارنے کے لئے یا کسی ضرورت پر قبر سے نکالنے کے لئے مرد ہی قبر میں اتریں، اگرچہ کہ مرد اجنبی ہوں عورتیں قبر میں نہ اتریں، اس لئے کہ ضرورت پر اجنبی مرد عورت کو جس طرح زندگی میں کپڑے وغیرہ کو حائل کر کے ہاتھ لگا سکتا ہے، ایسے ہی مرنے کے بعد بھی کپڑے وغیرہ کو حائل کر کے ہاتھ لگا سکتا ہے اور کفن بھی حائل ہو جاتا ہے، اگر کسی عورت کی وفات ہو جائے اور اس کے ساتھ اس کے محرم رشتہ دار موجود نہ ہوں تو ایسی صورت میں اس کے پڑوس کے سن رسیدہ نیک اور صالح لوگ اس کو دفنا سکتے ہیں اور اگر یہ بھی نہ ہوں تو نوجوان نیک اور صالح لوگ اس کو دفن کر سکتے ہیں۔ یہ مضمون مرقات سے ماخوذ ہے۔12