Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 2195

(اس باب میں یہ بیان ہے کہ میت پر کس طرح رونا جائز ہے اور کس طرح کا

In this book

Current reading

Funerals

(اس باب میں یہ بیان ہے کہ میت پر کس طرح رونا جائز ہے اور کس طرح کا

Zujajat al-Masabih 2195Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2569
ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمائے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائے ہیں کہ اے ابن آدم (جب تجھ پر کوئی مصیبت آئے مثلاً کوئی مر جائے یا ناقابل برداشت رنج کی خبر پہنچے تو) مصیبت آتے ہی ابتدائے مصیبت کے وقت ثواب کی نیت سے اگر تو صبر کرے (اور ”إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ“ کہے اور رونا پیٹنا اختیار نہ کرے اور نہ کوئی ایسے حرکات کرے کہ جس سے بے صبری کا اظہار ہو اور نہ زبان سے ایسے الفاظ کہے جو اللہ کی مرضی کے خلاف ہوں تو اسی طرح ابتدائے مصیبت کے وقت صبر کرنے کے بدلہ میں) تجھ کو جنت ہی عطا کروں گا۔ (اگر تو ابتدائے مصیبت کے وقت رویا، پیٹا اور بعد کو صبر کیا تو اس کا کچھ فائدہ نہیں، کیونکہ رونے پیٹنے کے بعد تو صبر آ ہی جاتا ہے ہاں صرف آنکھ سے آنسو بہیں تو کچھ مضائقہ نہیں۔) اس حدیث کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1597 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.