Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Hadith 2230

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 2230Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2606
ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ جس کسی کے پاس اونٹ یا گائے یا بکریاں (بقدر نصاب) ہوں اور وہ ان کی زکات ادا نہ کرے تو قیامت کے دن یہ جانور نہایت فربہ اور تنومند ہو کر اس شخص کی طرف آئیں گے اور اس کو اپنے کھروں سے روندیں گے اور سینگوں سے ماریں گے۔ ان جانوروں کی پہلی جماعت جب اسی طرح روند کر گزر جائے گی تو فوراً دوسری جماعت (روندنے اور کچلنے کے لئے) آ موجود ہو جائے گی اور (جانوروں کی جماعتیں یکے بعد دیگرے) اسی طرح کرتی رہیں گی، یہاں تک کہ لوگوں کا حساب و کتاب ختم ہو جائے گا (اور جنتی جنت میں اور دوزخی دوزخ میں بھیج دئے جائیں)۔ اس حدیث کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1460 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 990a (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.