Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Hadith 2319

(یہ باب ان لوگوں کے بیان میں ہے کہ جن کو سوال کرنا (مانگنا) جائز نہیں ہے اور

In this book

Current reading

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

(یہ باب ان لوگوں کے بیان میں ہے کہ جن کو سوال کرنا (مانگنا) جائز نہیں ہے اور

Zujajat al-Masabih 2319Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2722
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ انصار کے چند آدمیوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے (کچھ مال) مانگا تو آپ نے دے دیا۔ انہوں نے پھر مانگا آپ نے پھر دیدیا یہاں تک کہ جو کچھ آپ کے پاس تھا وہ ختم ہوگیا اس کے بعد حضور ارشاد فرمائے: مال میں سے جو چیز میرے پاس ہوگی میں اس کو تم سے (بچا کر) جمع نہیں رکھوں گا اور جو سوال کرنے سے بچے اللہ اس کو بچاتا ہے (اور اس کو کسی کا محتاج نہیں رکھتا) اور جو (لوگوں کے اموال سے) استغناء ظاہر کرتا ہے (اور اپنے کو سوال سے بے نیاز کرلیتا ہے) اللہ تعالیٰ اس (کے دل) کو غنی بنا دیتے ہیں (اور لوگوں سے بے نیاز کردیتے ہیں) اور جو شخص (اللہ سے) صبر (کی توفیق) طلب کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس پر صبر آسان کردیتے ہیں، اور کسی کو صبر سے بہتر اور وسیع نعمت نہیں دی گئی۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1469 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 1053a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.