اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2739
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ بخیل اور سخی کی مثال ان دو آدمیوں جیسی ہے جو لوہے کے دو زرہیں پہنے
ہوئے ہوں (اور جو اس قدر تنگ ہوں) کہ ان کے دونوں ہاتھ ان کے سینے اور ہنسلی کی ہڈیوں تک
جکڑے گئے ہوں۔ پس جب کبھی سخی خیرات کا ارادہ کرتا ہے اور خیرات دینے لگتا ہے تو اس کے (دونوں
جکڑے ہوئے ہاتھ کشادہ ہوجاتے ہیں) اور زرہ کھل جاتی ہیں، اور بخیل جب کبھی خیرات کرنے کا
ارادہ کرتا ہے تو اس کے (دونوں) ہاتھ (اور) سکڑ جاتے ہیں اور زرہ کی ہر کڑی اپنی اپنی جگہ تنگ
ہوجاتی ہے (یعنی سخی جب خیرات کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو اس کا سینہ کھل جاتا ہے اور وہ خیرات کر دیتا
ہے، اس کے برخلاف بخیل جب کسی کو کچھ دینے کا ارادہ کرتا ہے تو اس کا سینہ اور تنگ ہوجاتا ہے اور
وہ دینے سے رک جاتا ہے) اس حدیث کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 1443 (unverified) 96% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 1021a (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.