اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2747
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ایک صحابی نے رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا: یا رسول اللہ! وہ کونسی خیرات ہے جس میں زیادہ اجر ملتا ہے؟ تو
حضور صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرمائے کہ ایسی حالت میں خیرات کرے جبکہ تو تندرست ہو اور تجھے مال
جمع کرنے کی حرص ہو، اور تو افلاس سے ڈرتا ہو اور تو نگر بننے کی آرزو دل میں رکھتا ہے (تو ایسی
حالت میں خیرات کرنے میں بڑا اجر اور ثواب ہے) اور (حضور یہ بھی ارشاد فرمائے کہ) خیرات
کرنے میں اتنی سستی اور دیر نہ لگا کہ تمہاری جان کندنی کا وقت آپہونچے اور اس وقت تم یہ وصیت
کرنے لگو کہ اتنا مال فلاں کے لئے اور اتنا فلاں کے لئے، حالانکہ تم یہ جانتے ہو کہ یہ مال فلاں شخص
ہی کو ملے گا (یعنی وارث کو ملے گا) اس حدیث کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 1419 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 1032a (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.