Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Hadith 2422

Chapter on The Virtue of Charity

In this book

Current reading

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Chapter on The Virtue of Charity

Zujajat al-Masabih 2422Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2839
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ جب رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ یہ (مبارک) مہینہ تمہارے پاس آ گیا ہے، (تو تم اس کو غنیمت سمجھو، دن میں روزے رکھا کرو اور رات میں تراویح پڑھا کرو) اور اس میں ایک ایسی رات ہے (جس میں عبادت کرنا) ہزاروں مہینوں کی راتوں (میں عبادت کرنے) سے بہتر ہے (اس لئے تم شب قدر کو اس مہینہ کی ہر رات میں عبادت کر کے تلاش کرو تا کہ تم اس کی برکات کو حاصل کر لو، اس لئے) کہ جو اس (شب قدر) کی بھلائیوں (یعنی اس میں عبادت کرنے کی توفیق) سے محروم رہا وہ ہر بھلائی سے محروم رہا اور اس کے (برکات سے) وہی محروم رہتا ہے جو بے نصیب ہے۔ اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1644 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.