Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Hadith 2421

Chapter on The Virtue of Charity

In this book

Current reading

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Chapter on The Virtue of Charity

Zujajat al-Masabih 2421Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2838
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ تمہارے پاس رمضان کا بابرکت مہینہ آیا ہے، اللہ تعالیٰ نے تم پر اس مہینہ کے روزے فرض کئے ہیں، اس مہینہ میں آسمان کے دروازے کھول دئے جاتے ہیں (یعنی اللہ تعالیٰ کی رحمت پے در پے نازل ہوتی رہتی ہے) اور دوزخ کے دروازے بند کئے جاتے ہیں (یعنی روزہ دار نیز کہ نفس کشی کی وجہ سے ایسے گناہوں سے بچ جاتا ہے جو دوزخ میں پہنچانے کا باعث ہوتے ہیں) اور سرکش شیطانوں کی گردنوں میں طوق ڈالا جاتا ہے (یعنی ان کو جکڑ دیا جاتا ہے) اس مہینہ میں اللہ تعالیٰ (کے تجلیات) کی ایک خاص رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے (یعنی شب قدر میں عبادت کرنا ایک ہزار مہینہ عبادت کرنے کے برابر ہے) جو شخص اس رات کی نیکی سے محروم رہا وہ یقیناً ہر طرح کی خیر و برکات سے محروم رہا (یعنی جس کو شب بیداری کی توفیق نہ ہوئی یا اول شب یا آخر شب عبادت نہ کی تو وہ شب قدر کے برکات سے محروم رہا)۔ اس کی روایت امام احمد، اور نسائی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 2106 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1962 (unverified) 93% confidence

Mishkat (candidate) 1962

Confidence and text similarity are not editorial verification.