اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 280
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم سے دو طرح کے علم محفوظ کئے ہیں: ایک علم کی تو میں نے تم میں اشاعت کی ہے، اگر
دوسرے علم کی اشاعت کروں تو یہ گلا کاٹ دیا جائے گا۔ (اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 120 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: دوسرے علم سے مراد یہ ہے کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے معلوم ہوا تھا کہ آپ کی وفات کے بعد کئی قسم کے فتنے اٹھیں گے اور ظالم حکام برسر اقتدار ہوں گے جن کے نام تک ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو بتلا دیئے گئے تھے۔