اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 30
معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ!
آپ مجھے ایسا عمل بتلائے جو مجھ کو جنت میں داخل کرے اور دوزخ سے مجھ کو دور کرے۔ ارشاد ہوا کہ
تم نے ایک امر عظیم (بڑی بات) کا سوال کیا ہے، اور یقیناً وہ آسان ہے اس شخص کے لئے جس پر اللہ
تعالیٰ آسان کر دے۔ (1) اللہ کی عبادت کرے اور (2) اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرے اور (3)
نماز کو پابندی کے ساتھ ادا کرے۔ (4) زکات دے، اور (5) رمضان کے روزے رکھے، اور
(6) بیت اللہ کا حج کرے، پھر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں بھلائی کے دروازوں
کا پتہ نہ دوں؟
روزہ ڈھال ہے اور خیرات گناہوں کو بجھا دیتی ہے (یعنی مٹا دیتی ہے) جس طرح پانی آگ کو
بجھا دیتا ہے، اور وسط شب میں آدمی کا نماز پڑھنا، پھر آپ نے آیت قرآنیہ ۞ تَتَجَافٰى جُنُوْبُهُمْ
2، آیت نمبر:16/17) تلاوت فرمائی۔
ترجمہ: یہ ہے (ان کے پہلو بستروں سے جدا ہوتے ہیں، وہ اپنے پروردگار کو پکارتے ہیں، ڈر
سے اور امید سے، اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں، یہ آنکھوں کی ٹھنڈک
ہے جو اُن کے لئے چھپا رکھی گئی ہے، اسے کوئی نفس نہیں جانتا، یہ بدلہ ہوگا اس عمل کا جو وہ کیا کرتے
تھے)۔
فرمایا: کیا میں تم کو اصل دین، اور دین کا ستون، اور دین کا اعلیٰ مقام نہ بتلا دوں؟ میں نے عرض
کیا: ہاں بتلائیے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! ارشاد ہوا: اصل دین اسلام (فرماں برداری) ہے، اور اس
کا ستون نماز ہے، اور اس کا اعلیٰ مقام جہاد ہے (یعنی ہر وہ کوشش جس سے اعلائے کلمۃ اللہ ہو۔)
پھر ارشاد ہوا کہ کیا میں تم کو ایسی چیز نہ بتلا دوں جس پر ان تمام امور دین کا دارومدار ہے؟ میں
نے عرض کیا: ہاں بتلائیے اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم! تو آپ نے اپنی زبان مبارک پکڑلی اور
فرمایا اس کو قابو میں رکھو، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم! تو کیا ہم لوگ جو کچھ بولتے
ہیں اس پر بھی مواخذہ ہوگا؟ فرمایا: کس قدر غافل ہو اے معاذ! لوگوں کو دوزخ میں منہ کے بل یا ناک
کے بل، یا زبان کی کاٹی ہوئی کھیتی (یعنی کلمات کفر، تہمت، غیبت وغیرہ) کے سوا اور بھی کوئی چیز گرائے گی؟
(امام احمد، ترمذی اور ابن ماجہ نے اس حدیث کی روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2616 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 3973 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 29 (unverified) 97% confidence
Mishkat (candidate) 29
Confidence and text similarity are not editorial verification.