Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

Hadith 274

(یہ باب ہے وضوء کی فضیلتوں کے بیان میں)

In this book

Current reading

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

(یہ باب ہے وضوء کی فضیلتوں کے بیان میں)

Zujajat al-Masabih 274Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 303
عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے جو بھی وضوء میں پانی کو اعضاء کی اس مقدار تک پہنچا دے جہاں تک پہنچانا ضروری ہے، یا یوں فرمایا کہ وضوء میں پورے سنتوں کو پابندی کے ساتھ ادا کرے، پھر کہے ”أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهٗ“ تو اس کے لئے جنت کے آٹھ دروازے کھول دیئے جاتے ہیں کہ جس سے چاہے جنت میں داخل ہو جائے۔ (مسلم نے اس کی روایت کی ہے اور ترمذی نے یہ زیادہ کیا ہے: ”اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مِنَ التَّوَّابِيْنَ وَاجْعَلْنِيْ مِنَ الْمُتَطَهِّرِينَ“۔ (خدایا تو مجھے توبہ کرنے والوں اور خوب پاک و صاف رہنے والوں میں بنا دے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 234a (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 289 (unverified) 95% confidence

Mishkat (candidate) 289

Confidence and text similarity are not editorial verification.