Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

Hadith 2752

(اس باب میں سُبحانَ اللہ اور اَلْحَمْدُلِلّٰہ اور لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ

In this book

Current reading

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

(اس باب میں سُبحانَ اللہ اور اَلْحَمْدُلِلّٰہ اور لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ

Zujajat al-Masabih 2752Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3244
ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں: میں نے معراج کی رات حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰة والسلام سے (ساتویں آسمان پر) ملاقات کی تو آپ نے فرمایا: اے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ اپنی امت کو میرا سلام پہنچا دیجئے (اس حدیث کے پڑھنے اور سننے والے کو چاہئے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو جواباً سلام ان الفاظ میں کہے: وعليكم السلام ورحمة الله وبركاتهٗ۔ جیسا کہ مرقات میں مذکور ہے۔12) اور ان کو یہ خبر سنا دیجئے کہ جنت کی مٹی پاکیزہ ہے (یعنی مشک اور زعفران سے بنی ہوئی ہے۔ اور اس کا پانی نہایت شیریں ہے اور یہ بھی فرما دیجئے کہ وہ چٹیل میدان ہے جو درختوں سے خالی ہے) اور یہ بھی فرما دیجئے کہ سبحان الله والحمد لله ولا اله الا الله والله اكبر کا پڑھنا جنت میں پودے لگانا ہے (یعنی جو شخص ان کلمات کو پڑھے گا ان کے ثواب میں ایک ایک پودا اس کی جنت میں لگا دیا جائے گا۔ چونکہ یہ کلمے بہت مختصر ہیں اور ان کا پڑھنا بھی سہل ہے اس لئے انسان کو چاہئے کہ ہر وقت ان کو پڑھتا رہے) اس حدیث کی روایت ترمذی نے کی ہے۔

[Narrated by Tirmidhi, who said: This is a hasan gharib hadith in its chain.]

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3462 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.