اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3260
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ: کوئی بندہ مومن خلوص دل سے (بغیر دکھاوے کے) لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ کہتا
ہے تو اس کے (اس کلمہ کے لئے) اس کے لئے آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔ یہاں
تک اس کا کلمہ عرش تک پہنچ جاتا ہے (یعنی اس کو قبول کر لیا جاتا ہے اور اس کی قبولیت) اس وقت تک
باقی رہتی ہے جب تک کہ وہ کبیرہ گناہوں سے بچا رہتا ہے۔
اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 3590 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 2314 (unverified) 88% confidence
Mishkat (candidate) 2314
Confidence and text similarity are not editorial verification.