Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

Hadith 2768

(اس باب میں سُبحانَ اللہ اور اَلْحَمْدُلِلّٰہ اور لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ

In this book

Current reading

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

(اس باب میں سُبحانَ اللہ اور اَلْحَمْدُلِلّٰہ اور لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ

Zujajat al-Masabih 2768Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3261
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ (زبان سے) اللہ تعالیٰ کی تعریف کرنا شکر خداوندی کی اصل ہے۔ جس بندے نے اللہ تعالیٰ کی تعریف (زبان سے) بیان نہیں کی اس نے اللہ تعالیٰ کے شکر (بجا لانے کا حق) ادا نہ کیا۔ اس کی روایت بیہقی نے شعب الایمان میں کی ہے۔

[Narrated by Bayhaqi in Shu'ab al-Iman]

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس بارے میں صاحب مرقات نے لکھا ہے کہ: حمد اور شکر میں فرق یہ ہے کہ حمد صرف زبان سے کی جاتی ہے اور شکر زبان، دل اور تمام اعضاء سے کیا جاتا ہے تو گویا حمد شاخ ہوئی شکر کی۔ اور اس حدیث شریف میں حمد کو شکر کا سر اس لئے کہا گیا ہے کہ حمد زبان کا فعل ہے اور زبان سے اللہ کی تعریف خوب بیان کی جا سکتی ہے اور زبان سب اعضاء کی نائب ہے۔ وہ اعضاء کی ترجمانی کرتی ہے۔ تو گویا یہ یعنی زبان سے اللہ تعالیٰ کی تعریف بیان کرنا مجمل شکر ہوا جو مفصل شکر کا جزوِ اعظم ہے اسی لئے فرمایا گیا کہ جس بندے نے زبان سے اللہ تعالیٰ کی تعریف نہیں کی تو گویا اس نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا نہ کیا اس میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آدمی کو چاہئے کہ صفائی باطن کے ساتھ ساتھ ظاہر کی بھی حفاظت کرے۔12