اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3264
مکحول رضی اللہ عنہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ابوہریرہ
فرماتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ
کثرت سے پڑھا کرو اس لئے کہ یہ جنت کا خزانہ ہے مکحول فرماتے ہیں کہ جو شخص لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ
(برائیوں سے بچنے کی) طاقت (اور نیکیوں کے کرنے کی) قوت اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ہی
ممکن ہے اور اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی اور جگہ پناہ کی نہیں ہے) پڑھتے تو اللہ تعالیٰ اس کی تکلیف اور
مصیبت کے 70 دروازے بند کر دیتے ہیں اور افلاس اور تنگدستی ستر مصیبتوں میں سے ایک معمولی
ہے۔ (کہ اس کا پڑھنے والا اس جیسی مصیبتوں سے محفوظ رہتا ہے)۔
اس حدیث کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 3601 (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.