Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

Hadith 2838

(یہ باب ان دعاؤں کے بیان میں ہے جو صبح شام اور سوتے وقت پڑھی جائیں)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

(یہ باب ان دعاؤں کے بیان میں ہے جو صبح شام اور سوتے وقت پڑھی جائیں)

Zujajat al-Masabih 2838Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3338Noor 3339
ابان بن عثمان رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کو فرماتے ہوئے سنا ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ جو بندہ ہر روز صبح وشام کے ابتدائی حصہ میں تین مرتبہ یہ دعاء پڑھے: بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اس اللہ کے نام سے (میں نے صبح کی اور شام کی) کہ جس کے نام سے زمین و آسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی اور وہی (ہمارے اقوال کو) سننے والا ہے اور (ہمارے احوال کو) جاننے والا ہے۔ تو کوئی چیز اس کو نقصان نہیں پہنچا سکتی (راوی حدیث) حضرت ابان رضی اللہ عنہ کے (جسم کے) ایک حصہ پر فالج کا حملہ ہو چکا تھا تو (حدیث کو سننے والا) شخص آپ کو (تعجب سے) دیکھنے لگا تو حضرت ابان نے اس سے فرمایا: تو مجھے کیا دیکھتا ہے؟ حدیث اسی طرح ہے جیسے کہ میں نے تجھ سے بیان کی ہے لیکن اس دن میں نے اس دعا کو پڑھ نہ سکا تھا تاکہ اللہ تعالیٰ میرے اوپر اپنی تقدیر کو جاری فرما دیں۔ اس کی روایت ترمذی، ابن ماجہ اور ابوداود نے کی ہے۔ اور ابوداود کی روایت میں یہ (اضافہ) ہے جو شام کے وقت اس دعا کو پڑھے تو) اچانک صبح تک اس کو کوئی بلا نہیں پہنچتی اور جو اس دعا کو صبح کے وقت پڑھے تو شام تک اس کو اچانک کوئی مصیبت نہیں پہنچتی۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3388 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 5088 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 3869 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2391 (unverified) 93% confidence

Mishkat (candidate) 2391

Confidence and text similarity are not editorial verification.