اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3352
حضرت عبداللہ بن اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب صبح ہوتی تو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعاء پڑھا کرتے تھے:
ہم نے اور ساری کائنات نے اللہ تعالیٰ کے لئے صبح کی، ہر قسم کی تعریف اللہ کے لئے ہے
بزرگی ذات کی اور بڑائی صفات کی اللہ ہی کو ہے۔ اور مخلوقات اور ان پر تصرف، اور رات اور دن اور
ان دونوں میں جو چیزیں واقع ہیں (جیسے سردی اور گرمی) سب اللہ ہی کی ہیں۔
یا الٰہی! اس دن کی ابتداء کو (دینی اور دنیوی) بھلائی کا اور اس کے درمیان کو (دارین کے
مقاصد میں) کامیابی اور اس کے آخر کو (حسن خاتمہ) اور نجات کا ذریعہ بنا دیجئے اے رحم کرنے
والوں میں سب سے بڑھ کر رحم کرنے والے۔
اس (حدیث) کو امام نووی نے ابن السنی کی روایت سے کتاب الاذکار میں بیان کیا ہے۔
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: واضح ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعاء کے آخر میں ”يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ“ اس لئے فرمایا کہ اس سے دعاء جلد قبول ہوتی ہے۔ مرقات 12