اردو
حضرت عبدالرحمن بن ابزی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح کے وقت یوں فرمایا کرتے تھے:
ہم نے دین فطرت یعنی اسلام پر اور کلمہ توحید پر اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دین پر
اور اپنے باپ حضرت ابراہیم علیہ السلام حنیف کے طریقہ پر صبح کی اور حضرت ابراہیم علیہ السلام
سارے ادیان باطلہ سے بیزار اور دین حق پر قائم اور شرک کرنے والوں میں نہ تھے۔
اس کی روایت امام احمد اور دارمی نے کی ہے۔
اور صاحب السلاح نے کہا ہے کہ اس حدیث کی تخریج امام نسائی نے کئی
طریقوں سے کی ہے اور ان کی سند کے راوی صحیح کے راوی ہیں۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 2415 (unverified) 85% confidence
Mishkat (candidate) 2415
Confidence and text similarity are not editorial verification.