Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

Hadith 2862

(یہ باب ان دعاؤں کے بیان میں ہے جو صبح شام اور سوتے وقت پڑھی جائیں)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

(یہ باب ان دعاؤں کے بیان میں ہے جو صبح شام اور سوتے وقت پڑھی جائیں)

Zujajat al-Masabih 2862Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3370Noor 3371Noor 3372
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی سونے کے لئے (بستر پر) جائے تو اس کو چاہئے کہ وہ اپنا بستر اپنی تہ بند کے اندرونی کنارہ سے جھٹک لے اس لئے کہ وہ نہیں جانتا ہے کہ اس کے غیاب میں اس (بستر) پر کیا پڑا ہے (لیٹنے کے بعد) پھر یہ دعاء پڑھے: اے میرے رب ! میں نے آپ کے نام سے اپنا پہلو (بستر پر) رکھا ہے اور آپ ہی (کے نام) سے اس کو اٹھاؤں گا۔ اگر آپ (اسی حالت میں) میری جان قبض کر دیں تو اس پر رحم فرمائیے اور اگر آپ نے اس کو چھوڑ دیا یعنی زندہ رکھا تو آپ اس کی ایسی حفاظت فرمائیے جیسے آپ اپنے نیک بندوں کی حفاظت فرماتے ہیں۔ ایک اور روایت میں یوں ہے کہ وہ اپنے سیدھے کروٹ پر لیٹے پھر وہی اوپر کی دعا پڑھے۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔ اور ایک روایت میں اس طرح ہے کہ وہ اپنے بستر کو اپنے کپڑے کے کنارے سے تین مرتبہ جھٹکے اور ایک روایت میں دعاء میں ”فَارْحَمْهَا“ کے بجائے ”فَاغْفِرْلَهَا“ (تو اس کو بخش دے) آیا ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 6320 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2714a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 2

Then let him lie on his right side

(2) The statement: "Then let him lie on his right side" - In Al-'Alamgiriyyah it is recommended that a person sleep in a state of purity, lie on his right side facing the qiblah for a while, then turn to his left side. As mentioned in As-Sirajiyyah.

Note 1

قوله

(۱)قوله : ثم ليضطجع على شقه الأيمن في العالمكيرية ويستحب أن ينام الرجل طاهرا، ويضطجع على شقه الأيمن مستقبل القبلة ساعة، ثم ينام على يساره. كذا في السراجية.