اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3401
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ایک صحابی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہو کر عرض کئے یا رسول اللہ! ایک بچھو کے
کاٹنے سے کل رات مجھے کیا سخت تکلیف پہنچی ہے؟ (میں بتا نہیں سکتا۔ یہ سن کر) رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تم شام کے وقت أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ پڑھ
لئے تو تم کو کچھ تکلیف نہیں پہنچا سکتا۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 2709a (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: واضح ہو کہ ترمذی کی ایک روایت میں یوں مروی ہے کہ جو کوئی مذکورہ کلمات کو شام کے وقت تین بار پڑھے تو کسی جانور کا زہر اس کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ اور ایک روایت میں یوں ہے کہ جو کوئی صبح کے وقت مذکورہ دعاء کو پڑھے تو وہ دن میں مؤذی چیزوں سے محفوظ رہتا ہے۔ اور حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جو شخص یہ دعاء پڑھتا ہے تو ستر(70) ہزار فرشتے اس کی مغفرت کی دعاء کرتے ہیں اگر وہ مر جائے تو شہید مرتا ہے۔ (مرقات12)