Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

Hadith 2887

(اس باب میں ان دعاؤں کا ذکر ہے جن کا مختلف اوقات میں پڑھنا مسنون ہے)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

(اس باب میں ان دعاؤں کا ذکر ہے جن کا مختلف اوقات میں پڑھنا مسنون ہے)

Zujajat al-Masabih 2887Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3400
خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا ہے کہ: جو (حضر یا سفر میں) کسی جگہ قیام کرے اور یہ دعا پڑھے: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ۔ میں اللہ تعالیٰ کے کامل کلمات یعنی اس کے اسماء اور صفات کی پناہ لیتا ہوں مخلوقات کی برائی سے۔ تو اس کو کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی یہاں تک کہ وہ اپنی منزل سے روانہ ہو جائے۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2708a (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2422 (unverified) 80% confidence

Mishkat (candidate) 2422

Confidence and text similarity are not editorial verification.