Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

Hadith 2915

(اس باب میں ان دعاؤں کا بیان ہے جن میں اکثر چیزوں سے پناہ مانگنے کا ذکر ہے)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

(اس باب میں ان دعاؤں کا بیان ہے جن میں اکثر چیزوں سے پناہ مانگنے کا ذکر ہے)

Zujajat al-Masabih 2915Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3433
مسلم بن ابی بکرہ رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میرے والد نماز کے بعد یہ دعا ء پڑھتے تھے: ترجمہ: یا الٰہی! میں کفر سے فقر سے اور عذاب قبر سے آپ کی پناہ میں آتا ہوں راوی کا بیان ہے کہ (والد کی اتباع میں) میں بھی ان کلمات کو پڑھا کرتا تھا۔ تو (میرے) والد نے) کہا: اے میرے بیٹے! تو نے یہ (دعا ء) کس سے سیکھی؟ میں نے جواب دیا: آپ سے! تو (یہ سن کر ان کے والد نے) کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کلمات کو ہر نماز کے بعد پڑھا کرتے تھے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 1347 (unverified) 85% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

اس کی روایت ترمذی اور نسائی نے کی ہے۔ البتہ نسائی نے دُبر الصلاۃ کے الفاظ کو نہیں بیان کیا اور امام احمد نے صرف الفاظ حدیث (یعنی صرف دعا ء) کی روایت کی ہے (اور باپ بیٹے کے درمیان مکالمہ کو نہیں بیان کیا) اور احمد کے پاس فِى دُبُرِ كُلِّ صَلاةٍ (یعنی ہر نماز کے بعد) کے الفاظ مروی ہیں۔