اردو
حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا، آپ نے فرمایا:۔ ”اَعُوْذُ بِاللّٰهِ مِنَ الْكُفْرِ وَالدَّيْنِ“
(میں کفر سے اور قرض سے اللہ کی پناہ میں آتا ہوں) یہ سن ایک صحابی نے عرض کیا: یا رسول اللہ کیا
آپ کفر کو قرض کے مساوی قرار دیتے ہیں؟ آپ نے جواب دیا: ہاں!۔
اور ایک روایت میں یوں ہے: آپ نے فرمایا: ”اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَعُوْذُ بِكَ
مِنَ الْكُفْرِ وَالْفَقْرِ“ ایک صحابی نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا یہ دونوں (یعنی کفر اور فقر) برابر ہیں؟
آپ نے جواب دیا: ہاں۔ اس کی روایت نسائی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 5475 (unverified) 70% confidence · Validation similarity: 0.539
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 5485 (unverified) 55% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 2473 (unverified) 40% confidence
Mishkat (candidate) 2473
Confidence and text similarity are not editorial verification.