Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

Hadith 2932

(اس باب میں ان دعاؤں کا بیان ہے جن میں اکثر چیزوں سے پناہ مانگنے کا ذکر ہے)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

(اس باب میں ان دعاؤں کا بیان ہے جن میں اکثر چیزوں سے پناہ مانگنے کا ذکر ہے)

Zujajat al-Masabih 2932Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3452
عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے والد سے (ان کے اسلام لانے سے پہلے) دریافت فرمایا: اے حصین! تم دن میں کتنے خداؤں کی عبادت کرتے ہو؟ میرے والد نے جواب دیا: سات (خداؤں کی عبادت کرتا ہوں) چھ زمین والے اور ایک آسمان والا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر دریافت فرمایا: تو ان میں سے کس سے (بھلائی کی) امید رکھتا ہے اور ڈرتا ہے؟ میرے والد نے جواب دیا: میں (امید اور خوف) آسمان والے سے رکھتا ہوں! (یہ سن کر) آپ نے فرمایا: اے حصین! اگر تو اسلام قبول کر لیتا تو میں تجھ کو دو ایسے کلمے سکھاتا جو تجھے (دنیا اور آخرت میں) فائدہ دیتے۔ حضرت عمران نے فرمایا جب (میرے والد) حصین نے اسلام قبول کیا تو عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! مجھے وہ کلمات سکھایئے جن کا آپ نے مجھ سے وعدہ فرمایا تھا۔ تو آپ نے فرمایا یوں کہا کرو۔ یا الٰہی! مجھے ہدایت کی توفیق دیجئے اور مجھے میرے نفس کے شر سے بچایئے۔ اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3483 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.