اردو
ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ حج اور عمرہ کو ایک دوسرے کے بعد ادا کرو (یعنی حج قران کا احرام
باندھو کہ اس میں حج اور عمرہ دونوں ایک ساتھ ادا ہوتے ہیں) اس طرح (حج اور عمرہ کا ادا کرنا)
افلاس (ظاہری اور باطنی) اور (صغیرہ) گناہوں کو اس طرح دور کر دیتا ہے جس طرح بھٹی لوہے،
سونے اور چاندی کے میل کچیل کو دور کر دیتی ہے اور حج مقبول کا بدلہ تو صرف جنت ہی ہے۔
اس کی روایت ترمذی، نسائی نے کی ہے۔
اور امام احمد نے کی ہے اور ابن ماجہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے اسی کے
قریب قریب روایت کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 810 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 2631 (unverified) 96% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 2887 (unverified) 96% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 2524 (unverified) 80% confidence
Mishkat (candidate) 2524
Confidence and text similarity are not editorial verification.