Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Hadith 3050

Chapter: Entering Makkah and Performing Tawaf

In this book

Current reading

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Chapter: Entering Makkah and Performing Tawaf

Zujajat al-Masabih 3050Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3616
ابو الطفیل رضی اللہ عنہ سے روایت وہ فرماتے ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو طواف فرماتے ہوئے دیکھا، اور (طواف کے دوران ازدحام کی وجہ سے) آپ اپنے خم دار سرے والے عصا سے حجر اسود کی طرف اشارہ فرماتے اور پھر اس عصا کو چوم لیتے۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1275 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: واضح ہو کہ صدر کی حدیثوں میں حجر اسود کے استلام کا ذکر ہے۔ دوران طواف، ہر صورت حجر اسود کا استلام ضروری ہے موقع ملے تو حجر اسود کو چوم لے یا لوگوں کا ہجوم ہو تو ہاتھ سے یا کسی چیز سے حجر اسود کو مس کرے اور اس چیز کو چوم لے۔ تیسری صورت یہ ہے کہ اگر بھیڑ کی وجہ سے دونوں صورتیں ممکن نہ ہوں تو حجر اسود کی طرف ہاتھ یا کسی چیز سے اشارہ کر کے اس چیز کو بوسہ دے لے۔ یہ تینوں صورتیں استلام کہلاتی ہیں۔ البتہ دورانِ طواف رکن یمانی کا صرف ہاتھ سے چھونا مسنون ہے اور ازدحام کی وجہ سے ہاتھ لگانا ممکن نہ ہو تو رکن یمانی کے پاس سے بغیر ہاتھ لگائے گزر جائے یہاں اشارہ کرنا درست نہیں ہے۔ اشعہ للمعات اور مرقات۔12