Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Hadith 3072

(عرفات سے مزدلفہ کو اور مزدلفہ سے منی کو واپسی کا بیان)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

(عرفات سے مزدلفہ کو اور مزدلفہ سے منی کو واپسی کا بیان)

Zujajat al-Masabih 3072Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3640Noor 3641Noor 3642
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز اس کے مقررہ وقت پر ادا فرماتے تھے خواہ سفر ہو یا حضر اس لئے) میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ ہر نماز اس کے وقت پر ادا فرماتے تھے سوائے مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کے، (آپ ان دونوں نمازوں کو ایک ساتھ ادا فرماتے ہیں اور مغرب کو عشاء کے وقت میں پڑھا ہے) اور (مزدلفہ ہی میں میں نے آپ کو دیکھا کہ) آپ نے نماز فجر (وقت شروع ہوتے ہی اندھیرے میں) ادا فرمائی اور یہ آپ کے روزمرہ کے معمول کے وقت سے پہلے تھا (یعنی آپ روزانہ فجر کی نماز اسفار یعنی روشنی ہونے کے بعد ادا فرماتے لیکن اس روز اندھیرے میں فجر کا وقت شروع ہوتے ہی ادا فرمایا)۔ اس حدیث کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔ اور مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ آپ نے نماز فجر اندھیرے میں اس کے معمولاً وقت (یعنی اسفار) سے پہلے ادا فرمائی ہے۔ اور بخاری اور مسلم نے بالاتفاق یہ بھی روایت کی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مزدلفہ میں یہ دونوں نمازیں (یعنی مغرب اور عشاء) ایک ساتھ ادا فرمائی ہیں اور نماز فجر کو صبح صادق شروع ہوتے ہی (اندھیرے میں) ادا فرمایا ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1289a (unverified) 94% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1682 (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (4)

Note 1

I never saw

(1) "I never saw" - Al-Nawawi said Abu Hanifah used Ibn Mas'ud's statement "I never saw him pray outside its time except..." to prohibit combining prayers while traveling, since Ibn Mas'ud was among the Prophet's closest companions and only reported this one instance of combination.

Note 2

Prayed Fajr earlier

(2) "Prayed Fajr earlier" - This supports Abu Hanifah's view that it is preferable to pray Fajr at the end of its timeframe on other days. (Al-Nawawi)

Note 1

قوله

(۱) قوله: ما رأيت إلخ: قال النووي: أخذ أبو حينفة الله بقول ابن مسعود: وما رأيته صلى صلاة إلا لميقاتها إلخ على منع الجمع بين الصلاتين في السفر؛ لأن ابن مسعود من ملازمي النبي ، وقد أخبر أنه ما رآه يجمع إلا في هذه الليلة.

Note 2

قوله

(۲) قوله : قبل ميقاتها فيه حجة لأبي حنيفة في استحباب صلاة الفجر في آخر الوقت في غير هذا اليوم. قاله النووي.