اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 4064
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے
ارشاد فرمایا ہے کہ (کسی ایسی زمین پر) راستہ کے بارے میں تمہارا اختلاف ہو جائے (جس پر
لوگوں کی آمد و رفت تھی اور مالک زمین اس پر عمارت بنانا چاہتا ہے تو) سات ہاتھ چوڑائی (بطور
راستہ کے) چھوڑ دی جائے۔
اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 1613a (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (3)
Note 1
(1) “Seven cubits”: Hanafis say a path’s length and width are like a door’s. “Length” means height, prohibiting building above the height limit. This hadith does not oppose us. At-Tahawi in Mushkil Al-Athar says it applies to new paths; old paths remain as is, per Bukhari. If a path exists among people’s land and they wish to build, they agree on its size; if disputed, it is seven cubits. If an existing path exceeds seven cubits, no one may encroach. Ath-Thawab Al-Hali says seven cubits is not a fixed limit but based on need. [From Arf Ash-Shadhi and Al-Luma‘at].
Note 1
(۱)قوله : سبعة أذرع : قال الأحناف: إن طول الطريقق وعرضه كطول الباب وعرضه، والمراد بهذا الطول هوالارتفاع، والمراد بالارتفاع أنه لا يجوز لأحد أن يكشف غرفة في حد الارتفاع، ولا يخالفنا حديث الباب، وقال الطحاوي في مشكل الآثار»: إن الحديث في الطريق الجديد، وأما القديم فيترك على ما عليه سابقا، وأشار البخاري إلى هذا، ولا خلاف في الحديث، ومسألتنا زيادة قاله في العرف الشذي». وقال في اللمعات»: إذا كان طريق بين أرض القوم أرادوا عمارتها، فإن اتفقوا على شيء فذلك، وإن اختلفوا في قدره جعل سبعة أذرع، هذا مراد الحديث. أما إذا وجدنا طريقا مسلوكًا، وهو أكثر من سبعه أذرع، فلا يجوز لأحد أن يستولى على شيء منه، انتهى. وقال في «الثواب الحلي»: سبعة أذرع ليس حدا شرعيا، بل المدار على الحاجة.
Note 1
ف: واضح ہو کہ اس حدیث شریف میں سات ہاتھ راستہ چھوڑنے کے بارے میں جو ارشاد ہے وہ اس صورت میں ہے کہ جب کہ جدید راستہ قائم کیا جا رہا ہو اور اگر راستہ قدیم ہو تو وہ اپنی حالت پر قائم رہے گا اگرچہ اس کی چوڑائی سات ہاتھ سے زیادہ ہو اور زائد حصہ پر کسی کو تصرف کا حق حاصل نہ ہوگا۔ یہ بھی واضح ہو کہ سات ہاتھ راستہ چھوڑنا حد شرعی نہیں ہے بلکہ موقع، محل، شہر، محلہ اور حالات کے لحاظ سے راستہ کا اعتبار ہوگا چنانچہ ایسا کوچہ کہ صرف محلہ کے لوگ اس میں آتے جاتے ہوں تو اس کی اتنی چوڑائی چاہئے جس میں محلہ والوں کو حرج نہ ہو اور سقہ، حمال، زنانہ سواری اور جنازہ جانے کو تنگی نہ ہو۔ یہ مضمون مشکل الآثار، مرقات، اشعۃ اللمعات، لمعات اور عرف شذی سے ماخوذ ہے۔