Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Hadith 3106

(اس باب میں حج یا عمرہ کے موقع پر احرام سے باہر آنے کے لئے

In this book

Current reading

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

(اس باب میں حج یا عمرہ کے موقع پر احرام سے باہر آنے کے لئے

Zujajat al-Masabih 3106Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3683
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر (سر منڈھوانے والوں کے لئے) اس طرح دعا فرمائی اے اللہ سر منڈھوانے والوں پر رحم فرمائیے! صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ! بال کتروانے والوں کے لئے بھی دعا فرمائیے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر (بھی سر منڈھوانے والوں کے لئے ہی) دعا فرمائی اے اللہ! سر منڈھوانے والوں پر رحم فرمائیے! صحابہ نے پھر عرض کیا یا رسول اللہ! بال کتروانے والوں کے لئے بھی دعا فرمائیے تو حضور نے فرمایا (اے اللہ!) بال کتروانے والوں پر بھی (رحم فرمائیے)۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1727 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 1301b (unverified) 72% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.