Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Sales

Hadith 3156a

Chapter: Inheritance

In this book

Current reading

Sales

Chapter: Inheritance

Zujajat al-Masabih 3156aVolume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4157Noor 4158Noor 4159
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت فرماتے ہیں کہ حضورﷺ نے ارشاد فرمایا کہ میں مسلمانوں پر خود ان کی جانوں سے بھی زیادہ حق رکھتا ہوں (یعنی حضور صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مسلمانوں کے باپ ہیں اس لئے مسلمانوں کو حضور صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ کے احکام کا لحاظ اپنی جانوں سے زیادہ کرنا چاہئے) پس جو شخص مر جائے اور وہ مقروض ہو اور اُس نے اتنا مال نہ چھوڑا کہ قرض ادا ہوسکے تو اس کی ادائی مجھ پر ہے اور جس شخص نے مال چھوڑا تو وہ اس کے وارثوں کے لیے ہے۔ اور ایک دوسری روایت میں اس طرح ہے کہ جو شخص قرض یا عیال (یعنی چھوٹے بچے) چھوڑ جائے تو وہ میرے ہیں میں اُن کا کفیل ہوں۔ ایک اور روایت میں اس طرح ہے کہ جو شخص مال چھوڑ جائے تو وہ اس کے وارثوں کے لیے ہے اور جو شخص عیال چھوڑ جائے تو وہ میرے پاس آئے۔ (میں ان کا کفیل ہوں)۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 4781 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 2298 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 1619a (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.