Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Sales

Hadith 3174a

Chapter: Inheritance

In this book

Current reading

Sales

Chapter: Inheritance

Zujajat al-Masabih 3174aVolume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4187
عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک صاحب حاضر ہو کر عرض کئے کہ میرا پوتا مر گیا ہے اس کی وراثت میں میرا کیا حصہ ہے آپ نے فرمایا تمہارے لئے چھٹا حصہ ہے۔ جب وہ لوٹنے لگے تو آپ نے انہیں بلا لیا اور فرمایا تمہارے لئے ایک اور چھٹا حصہ ہے جب وہ دوبارہ واپس ہونے لگے تو انہیں پھر بلا لیا اور فرمایا کہ یہ دوسرا چھٹا حصہ تمہارے لئے (عصبہ بن جانے سے) بمنزلہ رزق ہے۔ اس کی روایت ترمذی، امام احمد اور ابوداؤد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 2896 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2099 (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: واضح ہو کہ اس حدیث شریف میں صورت مسئلہ یہ ہے کہ ایک شخص دو بیٹیاں اور ایک دادا چھوڑ کر گزر گیا۔ اس کے ترکہ کے چھ حصے ہوں گے۔ چار حصے دونوں بیٹیوں کو ملیں گے اور دو حصے دادا کو ملیں گے۔ دادا کے دو حصوں میں ایک حصہ ترکہ کا ہے اور دوسرا حصہ عصبہ بننے کی وجہ سے ہے۔ (مرقات، حاشیہ مشکوٰۃ12)