اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3791
ابوبکرہ رضی اللہ عنہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں
کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا (قیامت کے قریب) جس دن دجال نکلے گا (اور ہر
بستی کو تباہ کرے گا لیکن) مدینہ منورہ میں (اس کا داخل ہونا تو کجا اہل مدینہ کو) اس کا خوف بھی نہ
ہوگا۔ اس لئے کہ مدینہ پاک کے سات دروازوں میں سے ہر دروازہ پر دو دو فرشتے (اس کی نگرانی
کے لئے) مامور ہوں گے۔ اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 1879 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.