اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 37
ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ حضرت رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کا ایمان کامل نہیں جو امانتدار نہیں، اور اس کا دین مکمل نہیں جو عہد کا
پابند نہیں، اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی جان ہے اس وقت
تک کسی بندہ کا دین درست نہ ہوگا جب تک کہ اس کی زبان درست نہ ہو، اور زبان درست نہ ہوگی
تاوقتیکہ دل درست نہ ہو، اور وہ شخص جنت میں داخل نہ ہوگا، جس کا پڑوسی اس کے بوائق سے امن میں
نہ ہو، تو عرض کیا گیا : بوائق کیا ہیں؟ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ارشاد ہوا: اس کا ظلم و ستم
۔ اور جو شخص حرام مال حاصل کرے اور اس کو خرچ کرے تو اس میں اس کے لئے کوئی برکت نہ ہوگی
اور اگر اس مال کو خیرات کرے تو قبول نہ ہوگی اور جو کچھ بچ رہے وہ اس کے لئے دوزخ کا توشہ ہے۔
سنو! گندی چیز گندی چیز کو نہیں مٹاتی لیکن پاک چیز مٹا دیتی ہے۔ (طبرانی نے اس کی معجم کبیر میں
روایت کی ہے۔)