Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

Hadith 350

(8) بَابُ آدَابِ الْخَلَاءِ (بیت الخلاء کے آداب کا بیان)

In this book

Current reading

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

(8) بَابُ آدَابِ الْخَلَاءِ (بیت الخلاء کے آداب کا بیان)

Zujajat al-Masabih 350Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 385
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم کا گزر دو قبروں پر سے ہوا تو آپ نے فرمایا کہ ان دونوں کو عذاب ہو رہا ہے اور عذاب کسی ایسی وجہ سے نہیں ہو رہا ہے جس کا کرنا دشوار تھا (کیوں کہ اگر وہ بچنا چاہتے تو آسانی سے بچ سکتے تھے) ان میں سے ایک تو پیشاب سے نہیں بچتا تھا (یعنی اس بات کی احتیاط نہ کرتا تھا کہ پیشاب کے چھینٹے نہ پڑیں) اور مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ یہ پیشاب سے احتیاط نہ کرتا تھا اور دوسرا چغلخوری کرتا پھرتا تھا۔ پھر آپ نے ایک ہری ڈالی منگوا کر اس کے دو حصے کئے اور ہر ایک ٹکڑا ہر قبر پر گاڑ دیا، لوگوں نے عرض کیا: آپ نے ایسا کیوں کیا؟ ارشاد ہوا: اُمید ہے کہ ان کے سوکھنے تک عذاب میں تخفیف ہو جائے گی۔ (بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر اس کی روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 218 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 292a (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.