Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Retribution

Hadith 3544

(مرتدین اور فساد کے لئے کوشاں رہنے والوں کا بیان)

In this book

Current reading

Retribution

(مرتدین اور فساد کے لئے کوشاں رہنے والوں کا بیان)

Zujajat al-Masabih 3544Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4799
حضرت ابو غالب سے روایت ہے کہ ابو امامہؓ نے دمشق کے راستہ میں چند سروں کو لٹکتے ہوئے دیکھا تو فرمایا (یہ) دوزخ کے کتے ہیں اور آسمان کے نیچے بدترین مقتول ہیں۔ اور بہترین مقتول وہ لوگ ہیں جن کو انہوں نے قتل کیا ہے پھر یہ آیت تلاوت فرمائی يَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوهٌ وَّتَسْوَدُّ وُجُوهٌ جس دن چند چہرے روشن ہوں گے اور چند چہرے سیاہ ہوں گے (3 آل عمران 106)۔ ابو امامہؓ سے پوچھا گیا کیا آپ نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سنا ہے۔ انہوں نے کہا اگر میں آپ ﷺ سے ایک مرتبہ، دو مرتبہ، تین مرتبہ (یہاں تک کہ انہوں نے سات مرتبہ تک گنایا) نہ سنتا تو میں تم سے اس کو بیان نہ کرتا۔ (ترمذی، ابن ماجہ۔ امام ترمذی نے اس کو حدیث حسن فرمایا)
Jami al-TirmidhiSunan Ibn MajahAl-Tirmidhi said: This Hadith is hasan (good

[Narrated by Al-Tirmidhi and Ibn Majah; Al-Tirmidhi said: This Hadith is hasan (good).]

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3000 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 176 (unverified) 92% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.