Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Hudud

Hadith 3597

The Chapter on Intercession in Prescribed Punishments

In this book

Current reading

Hudud

The Chapter on Intercession in Prescribed Punishments

Zujajat al-Masabih 3597Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4895Noor 4896
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے حدود میں سے کسی حد کے مقابل کسی کی سفارش حائل ہو جائے تو یقیناً اس نے اللہ تعالیٰ کی مخالفت کی۔ اور کسی باطل معاملہ میں جانتے ہوئے بھی جھگڑا کرے گا تو وہ ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں رہتا ہے۔ تا آنکہ وہ اس سے کنارہ کش ہو جائے۔ اور جو آدمی کسی مسلمان کے بارے میں ایسی بات کہے جو اس میں نہیں ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو پیپ و خون کے دلدل میں رکھے گا۔ تا آنکہ وہ اپنی کہی ہوئی بات کو ترک کر دے۔ (امام احمد، ابوداؤد) امام بیہقی کی شعب الایمان میں روایت ہے کہ جو کوئی کسی ایسے مقدمہ میں مدد کرے جس کے حق یا باطل ہونے کو نہیں جانتا تو وہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں ہے تا آنکہ وہ اس سے باز آ جائے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3597 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.