اردو
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے حدود میں سے کسی حد کے
مقابل کسی کی سفارش حائل ہو جائے تو یقیناً اس نے اللہ تعالیٰ کی مخالفت کی۔ اور کسی باطل معاملہ میں
جانتے ہوئے بھی جھگڑا کرے گا تو وہ ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں رہتا ہے۔ تا آنکہ وہ اس سے
کنارہ کش ہو جائے۔ اور جو آدمی کسی مسلمان کے بارے میں ایسی بات کہے جو اس میں نہیں ہے تو
اللہ تعالیٰ اس کو پیپ و خون کے دلدل میں رکھے گا۔ تا آنکہ وہ اپنی کہی ہوئی بات کو ترک کر دے۔
(امام احمد، ابوداؤد)
امام بیہقی کی شعب الایمان میں روایت ہے کہ جو کوئی کسی ایسے مقدمہ میں مدد
کرے جس کے حق یا باطل ہونے کو نہیں جانتا تو وہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں ہے تا آنکہ وہ اس سے
باز آ جائے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 3597 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.