اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 4976
زیاد بن کسیب عدویؓ سے روایت ہے کہ میں ابو بکرہؓ کے ساتھ ابن عامر کے
منبر کے قریب تھا اور وہ خطبہ دے رہا تھا۔ اور اس پر باریک کپڑے تھے تو ابو بلالؒ نے کہا ہمارے
امیر کو دیکھو فاسقوں کے کپڑے پہنتا ہے تو ابو بکرہؓ نے فرمایا خاموش رہو۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے جو آدمی زمین میں اللہ کے (مقرر کردہ) سلطان کی اہانت
کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی اہانت کرے گا۔ (ترمذی۔ اور امام ترمذی نے فرمایا یہ حدیث حسن غریب
ہے)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2224 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.