اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 5123
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو آدمی اللہ کے راستہ میں اونٹنی کے تھن سے دودھ نکالنے
کے درمیان کے وقفہ بھر (یعنی تھوڑی دیر) کے لئے بھی قتال کیا تو اس کے لئے جنت واجب ہوگی اور
جو آدمی اللہ کے راستہ میں تھوڑا بھی زخمی ہوا یا تھوڑی سی بھی تکلیف (مصیبت) پہنچی تو وہ قیامت کے
دن اس طرح آئے گا کہ وہ زخم جس حالت میں وہ تھا اس سے زیادہ تازہ رہے گا اس کا رنگ زعفران
کا ہوگا اور اس کی خوشبو مشک کی ہوگی اور جس آدمی کو اللہ کے راستہ میں کوئی پھوڑا نکلا تو اس پر شہیدوں
کی مہر ہوگی۔ (ترمذی، ابوداؤد، نسائی)