Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Jihad

Hadith 3951

The Chapter on The Distribution of Spoils and Misappropriation

In this book

Current reading

Jihad

The Chapter on The Distribution of Spoils and Misappropriation

Zujajat al-Masabih 3951Volume 3

اردو

جبیر بن مطعم سے روایت ہے میں اور عثمان بن عفانؓ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو ہم نے عرض کیا کہ آپ (ﷺ) نے بنی مطلب کو خیبر کے خُمس میں سے عطا فرمایا اور ہم کو چھوڑ دیا حالانکہ آپ کی نسبت میں ہم ایک درجہ میں ہیں۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا بنی ہاشم اور بنی مطلب ایک ہی ہیں۔ جبیر نے کہا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی عبد شمس اور بنی نوفل کے لئے تقسیم نہیں فرمایا28(بخاری) امام شافعی رحمہ اللہ کی انہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اہل قرابت کے حصے بنی ہاشم اور بنی مطلب کے درمیان تقسیم فرمائے تو میں اور عثمان بن عفان آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کئے: یارسول اللہﷺ یہ ہمارے بھائی جو بنی ہاشم سے ہیں ہم ان کی فضیلت کا انکار نہیں کرتے کیونکہ اللہ نے آپ کو انہیں میں سے رکھا ہے آپ (ﷺ) کیا فرماتے ہیں ہمارے بھائی جو بنی مطلب سے ہیں آپ نے ان کو عطا فرمایا اور ہم کو چھوڑ دیا (حالانکہ) ہمارا اور ان کا رشتہ ایک ہی ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لیکن بنی ہاشم اور بنی مطلب تو اس طرح سے ایک ہی ہیں اور آپﷺ نے اپنی انگلیوں کے درمیان جال ڈالا۔ اور ابوداؤد اور نسائی کی روایت میں اسی طرح سے ہے۔ اور اس میں یہ ہے کہ اور امام ابو یوسف رحمہ اللہ نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں خمس کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا جاتا تھا۔ (1) اللہ اور رسول ﷺ کے لئے ایک حصہ، (2) قرابت داروں کے لئے ایک حصہ، (3) یتیموں کے لئے ایک حصہ، (4) مساکین کے لئے ایک حصہ اور (5) مسافروں کے لئے ایک حصہ پھر ابوبکر، عمر، عثمان اور علی رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے اس کو تین حصوں میں تقسیم کیا۔ (1) یتیموں کے لئے ایک حصہ (2) مساکین کے لئے ایک حصہ اور (3) مسافروں کے لئے ایک حصہ امام طحاوی کی ایک روایت میں ہے محمد بن اسحق سے مروی ہے انہوں نے کہا میں نے ابو جعفر سے یعنی محمد بن علی سے دریافت کیا کہ آپ کیا فرماتے ہیں علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ جس وقت عراق کے والی ہوئے اور لوگوں کے معاملات کے ذمہ دار ہوئے تو ذوی القربیٰ کے حصہ میں کیا عمل کیا۔ تو انہوں نے کہا خدا کی قسم وہ اس معاملہ میں ابوبکر اور عمر کے طریقہ پر چلے ہیں۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 2980 (unverified) 55% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (4)

Note 1

The Prophet (ﷺ) did not give anything to Banu Abd Shams or Banu Nawfal

(1) The statement: “The Prophet (ﷺ) did not give anything to Banu Abd Shams or Banu Nawfal”: Scholars of all schools agree that spoils taken by force from disbelievers are divided into five parts, four for the fighters. They differ on the fifth: some say it is divided into six shares—one for Allah, one for the Messenger, and so on, per the verse’s apparent meaning, with Allah’s share for the Ka‘bah (per Abu al-‘Aliyah), the treasury, or combined with the Messenger’s share. The majority hold that Allah’s mention is for blessing, as it precedes the others, so the fifth is divided into five shares, as the Prophet (ﷺ) did. After his death, Shafi‘i says the Messenger’s share goes to Muslim interests, the leader, or the four categories. Per Abu Hanifah, the Messenger’s and near relatives’ shares ceased at his death, with the remainder for orphans, the needy, and wayfarers, including poor relatives, prioritizing them but excluding their rich. Shafi‘i says they get one-fifth of the fifth, equally for rich and poor, divided among Banu Hashim and Banu al-Muttalib, per “and for the near relatives” [Qur’an 8:41], without distinction. Hanafis argue the four Rightly Guided Caliphs divided it into three shares, as stated, and their practice is exemplary. No one objected despite the Companions’ knowledge, making it a consensus. The Prophet (ﷺ) said: “O Banu Hashim, Allah dislikes for you people’s filth and impurities, compensating you with one-fifth of the fifth.” Compensation applies to those eligible for the original, i.e., the poor. The Prophet (ﷺ) gave for support, as he said: “They never left me in pre-Islam or Islam,” interlacing his fingers, indicating closeness in support, not kinship. The term “near relatives” can mean blood kinship or affection; here, it is the latter, as the Prophet (ﷺ), son of Abdullah ibn Abd al-Muttalib ibn Hashim ibn Abd Manaf, had four ancestors: Hashim, al-Muttalib, Abd Shams, and Nawfal. Uthman was from Abd Shams, Jubayr from Nawfal. At Khaybar, the Prophet (ﷺ) gave one-fifth of the fifth to Banu Hashim and Banu al-Muttalib, excluding Uthman and Jubayr, who said: “We do not deny Banu Hashim’s merit due to your position, but we and Banu al-Muttalib are equal.” He replied: “They never parted from me in pre-Islam or Islam,” interlacing his fingers. This shows it was for support, not kinship, as Uthman and Jubayr would have received otherwise. Since support ended with his death, the rich among them lose entitlement. The narration of dividing the fifth into five shares is valid, but the issue is whether it was for their poverty or kinship. The Caliphs’ division shows it was for poverty. The Prophet (ﷺ) was strict with spoils, even taking camel hair, saying: “Nothing of your spoils is lawful for me except the fifth, which is returned to you. Return the needle and thread, for misappropriation is a disgrace on its owner on the Day of Resurrection.” He did not favor relatives with the fifth, including all Muslims in: “The fifth is returned to you,” showing their way is like other poor Muslims, given enough for their needs. As in (At-Tafsir al-Ahmadiyyah), (Al-Hidayah), and (Badhl al-Majhud).

Note 1

قوله

(١) قوله: ولم يقسم النبي صلي الله عليه واله وسلم لبني عبد شمس وبني نوفل شيئًا: وقد اتفق أهل المذاهب على أن ما أخذ من الكفارقهرا يقسم خمسة أخماس، أربعة منها للغانمين، ولكنهم اختلفوا في الخمس الباقي، فقال بعضهم: يقسم الخمس علىستة أسهم: سهم لله، وسهم للرسول، وهكذا القياس عملا بظاهر الآية، ويصرف سهم الله إلى الكعبة على ما ذهبإليه أبو العالية. وقيل: لبيت المال. وقيل: مضموم إلى سهم الرسول. والجمهور على أن ذكر الله تعالى للتبرك يدل عليهتقدمه على خلاف سنن المعطوفات، وكأنه قال: فإن لله خمسه يصرف إلى هؤلاء الأخصين به، فيقسم الخمس علىخمسة أسهم. هكذا فعله رسول الله صلي الله عليه واله وسلم. ولكنهم اختلفوا فيما بينهم بعد وفاته صلي الله عليه واله وسلم ، فعند الشافعي يصرف سهم الرسول إلى مصالح المسلمين.وقيل: يصرف إلى الإمام. وقيل: إلى الأصناف الأربعة. وعند أبي حنيفة سقط سهمه وسهم ذوي القربى بوفاته،وصار الكل مصروفا إلى الثلاثة الباقية، سهم لليتامى، وسهم للمساكين، وسهم لابن السبيل يدخل فقراء ذويالقربى فيهم، ويقدمون ولا يدفع إلى أغنيائهم. وقال الشافعي : لهم خمس الخمس يستوي فيه غنيهم وفقيرهمويقسم بينهم للذَّكر مثل حظ الأنثيين، ويكون لبني هاشم وبني المطلب دون غيرهم؛ لقوله تعالى: ﴿وَلِذِى الْقُرْبَى﴾(الأنفال: ٤١) من غير فصل بين الغني والفقير. ولنا أن الخلفاء الأربعة الراشدين قسّموه على ثلاثة أسهم على نحو ما قلناه، وكفى بهم قدوةً، ثم إنه لم ينكرعليهم ذلك أحد مع علم جميع الصحابة بذلك وتوافرهم، فكان إجماعًا منهم على ذلك، وقال عليه السلام : (يا معشر بنيهاشم! إن الله تعالى كره لكم غسالة الناس وأوساخهم،وعوضكم منها بخمس الخمس). والعوض إنما يثبت في حقمن يثبت في حقه المعوض، وهم الفقراء، والنبي خلا أعطاهم للنصرة. ألا ترى أنه عليه السلام علَّل، فقال: إنهم لن يزالوا معي هكذا في الجاهلية والإسلام، وشبك بين أصابعه، دل على أنالمراد من النص قرب النصرة لا قرب القرابة؛ لأن لفظ (لذي القربى) مشترك بين القرابة الصلبية والقرابة المودة،وههنا الأخير مراد خاصة بدليل أن رسول الله صلي الله عليه واله وسلم ابن عبد الله بن عبد المطلب بن هاشم بن عبد منافوكان لعبد مناف أربعة أبناء: هاشم والمطلب وعبد شمس ونوفل، وكان عثمان بن عفان من أولاد عبدالشمس وجبير بن مطعم من أولاد نوفل، فلما قسم رسول الله صلي الله عليه واله وسلم غنائم خيبر، أعطى خمس الخمس بني هاشم وبنيالمطلب، ولم يعط عثمان وجبير أصلًا، فقالا: إنا لا ننكر فضل بني هاشم؛ لمكانك الذي وضعك الله فيهم، يعنيأنك منهم، وهم إخوتك، ولكن نحن وبنو المطلب سواء، فما بالك أعطيتهم وحرمتنا، فقال حيث: (إنهم لم يفارقونيفي الجاهلية ولا في الإسلام). وشبك بين أصابعه. فعلم أن المراد قرابة المودة؛ لأنه لو كان المراد القرابة الصلبية لاعطى عثمان وجبيرا أيضًا كما أعطى بني هاشموبني هاشم وبني المطلب، فإذا كان المراد قرابة المودة. فقد فات ذلك بوفات رسول الله عنهم؛ لأنه علّلهبصحبته، وهي لم تبقّ، فلا يستحقون السهم بعد وفاته إذا كانوا أغنياء، وما روي أنه قسم الخمس على خمسةأسهم، فأعطى ذا القربى سهما فنعم لكن الكلام في أنه أعطاهم خاصة لفقرهم وحاجتهم أو لقرابتهم. وقد علمنبقسمة الخلفاء الراشدين أنه أعطاهم لحاجتهم وفقرهم لا لقرابتهم، والدليل عليه أنه صلي الله عليه واله وسلم كان يشدد في أمرالغنائم، فتناول من وبر بعير. وقال: لا يحل من غنائمكم شيء إلا الخمس، وهو مردود فيكم ردوا الخيط والمخيط،فإن الغلول عار وشناء على صاحبه يوم القيامة لم يخص عليه السلام القرابة بشيء من الخمس، وعمّ المسلمين جميعا بقوله:والخمس مردود فيكم، فَدَلَّ أن سبيلهم سبيل سائر فقراء المسلمين يعطى من يحتاج منهم كفاية. التقطته من (التفسيرات الأحمدية) و(الهداية) و(بذل المجهود).

Note 1

......اس پر دلالت کرتا ہے گویا یوں ارشاد ہوا کہ فان لله خمسه يصرف الى هؤلاء الخمسين به (پس اللہ کے لئے اس کا پانچواں حصہ ہے اس کو اس کے ان مختص لوگوں پر خرچ کیا جائے گا)۔ پس خمس (پانچواں حصہ) کے پانچ حصے کئے جائیں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح عمل فرمایا ہے۔ لیکن آپ ﷺ کی وفات شریف کے بعد اس کے بارے میں ان میں اختلاف ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ کے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حصہ مسلمانوں کی ضرورتوں میں خرچ کیا جائے گا یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کو حاکم پر خرچ کیا جائے گا اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ دوسری چار قسموں پر خرچ کیا جائے گا۔ اور امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے پاس حضور علیہ والہ الصلاۃ والسلام کی وفات کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اور آپ ﷺ کے اہل قرابت کا حصہ ساقط ہو گیا اور پورا مال باقی تین قسموں پر خرچ کیا جائے گا۔ (1)ایک حصہ یتیموں کے لئے (2)اور ایک حصہ مسکینوں کے لئے (3)اور ایک حصہ مسافرین کے لئے اور اس میں اہل قرابت کے ضرورت مند شامل ہو جائیں گے۔ اور ان کو مقدم رکھا جائے گا اور ان کے مالداروں کو نہیں دیا جائے گا۔ اور امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا ان کے لئے خمس کا پانچواں حصہ ملے گا۔ اس میں ان کے مالدار اور تنگ دست دونوں برابر ہیں۔ اور اس کو ان کے درمیان ”فَلِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنْثَيَيْنِ“ (سورۃ النساء، آیت نمبر:176) کے مطابق تقسیم کیا جائے گا۔ اور یہ بنی ہاشم اور بنی مطلب کے لئے ہوگا دوسروں کے لئے نہیں دیا جائے گا۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کے اس سے متعلق ارشاد ”وَلِذِي الْقُرْبَىٰ“ (8، سورۃ الانفال، آیت نمبر:41) میں مالدار اور تنگدست کا کوئی فرق نہیں۔ لیکن ہماری دلیل یہ ہے کہ چاروں خلفاء راشدین رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے، جیسا کہ ہم نے کہا ہے، اس کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ اور ان کا نمونہ ہمارے لئے کافی ہے پھر یہ کہ تمام صحابہ میں سے کسی نے بھی اس کو جاننے کے باوجود اس کا انکار نہیں کیا پس یہ ان کا اس پر اجماع ہو گیا اور آپ ﷺ نے فرمایا: اے بنی ہاشم کی جماعت! اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے لوگوں کے غسالہ (دھون) اور ان کے میل کو مکروہ قرار دیا ہے (ناپسند کیا ہے) اور اس کے بدلے خمس کا پانچواں حصہ عطا فرمایا ہے اور عوض ان کے حق میں ہوتا ہے جن کے حق میں معوض ثابت ہوتا ہے اور وہ فقراء ہوتے ہیں۔ اور بنی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو نصرت کی بناء پر عطا فرمایا ہے۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے اس کی یہ وجہ بیان فرمائی کہ وہ جاہلیت میں بھی اور اسلام میں بھی ہمیشہ میرے ساتھ رہے ہیں اور یہ آپ ﷺ نے اپنی انگلیوں کے درمیان جال ڈال کر بتلایا۔ اس میں دلالت ہے کہ اس نص سے یہ بات معلوم ہوتی ہے یہاں مراد نصرت کا رشتہ ہے۔ قرابت کا رشتہ نہیں ہے کیوں کہ ذی القربیٰ کا لفظ مشترک ہے صلبی رشتہ اور مودت کے رشتہ کے درمیان اور یہاں یہی آخری رشتہ مراد ہے۔ اس کی خصوصی دلیل یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ابن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف ہیں اور عبدمناف کے چار بیٹے ہیں۔ (1)ہاشم (2)مطلب (3)عبدشمس (4)نوفل اور حضرت عثمان بن عفان، عبدشمس کی اولاد سے ہیں اور جبیر بن مطعم، نوفل کی اولاد سے ہیں۔ پس جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اموال خیبر کو تقسیم فرمایا تو خمس کا پانچواں حصہ بنی ہاشم اور بنی مطلب کو عطا فرمایا اور حضرت عثمان اور حضرت جبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کو بالکل نہیں دیا تو ان دونوں نے کہا ہم بنی ہاشم کی فضیلت کا انکار نہیں کرتے کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو ان میں پیدا فرمایا یعنی یہ کہ آپ ﷺ ان میں سے ہیں۔ اور وہ آپ ﷺ کے بھائی ہیں۔ لیکن......

Note 2

میں اور بنی مطلب، ہم جاہلیت کے دور میں بھی الگ نہیں تھے اور اسلام کے دور میں بھی الگ نہیں ہیں اور اس کے سوا نہیں کہ ہم اور وہ ایک ہیں اور آپ ﷺ نے اپنی انگلیوں کے درمیان جال ڈالا۔ ہمارے علماء نے کہا ہے کہ اس میں اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد ”وَلِذِي القربى“ (اور قرابت دار کے لئے) سے مراد نصرت کی قرابت ہے رشتہ کی قرابت مراد نہیں اور جب یہ ثابت ہو گیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو نصرت کی بناء پر عطا فرمایا ہے رشتہ داری کی بناء پر نہیں اور نصرت ختم ہو چکی ہے لہٰذا عطاء کرنا بھی ختم ہو گیا۔ کیونکہ علت ختم ہو جائے تو حکم بھی ختم ہو جاتا ہے۔