اردو
سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے کسریٰ،
قیصر اور نجاشی کو خط لکھنے کا ارادہ فرمایا تو عرض کیا گیا: وہ کوئی خط بغیر مہر کے نہیں قبول کرتے۔ تو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کے حلقہ والی ایک انگوٹھی بنوائی جس میں ”محمد رسول اللہ“
نقش کیا گیا تھا۔ (مسلم)
اور بخاری کی ایک روایت میں ہے انگوٹھی کا نقش تین سطر تھا محمد ایک سطر
رسول ایک سطر اور اللہ ایک سطر۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 5872 (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.