اردو
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ میرے بال تا بہ دوش ہیں تو کیا میں ان میں کنگھی کروں رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں اور ان کا احترام کرو“۔ راوی کا بیان ہے کہ بسا اوقات سیدنا
ابو قتادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد ”نعم واكرمها“ (ہاں! اور ان کا احترام کرو)
کی بناء پر دن میں دو دفعہ ان میں تیل لگایا کرتے تھے۔ (مالک)
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے ارشاد فرمایا: جس کو بال ہوں وہ ان کا احترام کرے۔ (ابوداؤد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 4163 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.