اردو
سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سیدتنا میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے
روایت کرتے ہیں کہ ایک دن صبح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فکر مند تھے، اور فرمایا: جبرئیل نے مجھ
سے رات میں ملنے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے مجھ سے ملاقات نہیں کی، بخدا انہوں نے کبھی مجھ
سے وعدہ خلافی نہیں کی۔ پھر آپ ﷺ کو اپنے تخت کے نیچے کتّے کے بچے کا خیال آیا، جو آپ
ﷺ کے تخت کے نیچے تھا، آپ ﷺ نے اس کے متعلق سے حکم فرمایا تو اس کو نکال دیا گیا۔ پھر
آپ نے اپنے ہاتھ میں پانی لیا اور اس کی جگہ چھڑکا، جب شام ہوئی تو جبرئیل نے آپ سے
ملاقات کی۔ آپ ﷺ نے ان سے فرمایا: تم نے کل رات مجھ سے ملنے کا وعدہ کیا تھا۔ تو انہوں
نے کہا: ہاں! لیکن ہم اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کوئی کتّا ہو اور نہ اس میں جس میں
کوئی تصویر ہو۔ پس اس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح ہوتے ہی کتّوں کو قتل کرنے کا 1
حکم فرمایا یہاں تک کہ آپ ﷺ چھوٹے باغ کے کتّے کو بھی قتل کرنے کا حکم فرماتے تھے اور بڑے
باغ کے کتّے کو چھوڑ دیتے تھے۔ (مسلم)
ان دونوں (بخاری و مسلم) کی ایک روایت میں سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فرشتے اس گھر میں داخل1؎ نہیں ہوتے
جس میں کتّا ہو اور نہ اس میں جس میں تصاویر ہوں۔ (متفق علیہ)
سیدتنا عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
اپنے گھر میں کسی ایسی چیز کو نہیں چھوڑتے تھے جس میں صلیب کے نشانات ہوتے مگر اس کو توڑ
دیتے تھے۔ (بخاری)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 2105 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (13)
Note 1
(1) The statement: "ordered the killing of dogs": In Bazl al-Majhood: The order to kill dogs was abrogated by Jabir’s hadith in Muslim and others: The Messenger of Allah (ﷺ) ordered us to kill dogs, to the point that if a woman came from the desert with her dog, we killed it. Then the Messenger of Allah (ﷺ) prohibited killing them.
Note 2
(2) The statement: "Angels do not enter a house": Scholars differed on whether angels of mercy are prevented by images on coins. Al-Nawawi affirmed it, while Iyadh negated it, saying the hadiths are specific. In Bahr, this is the apparent view of our scholars: what does not cause dislike in prayer is not disliked to keep. In Al-Fath and elsewhere, it is stated that small images are not disliked in the house. It is reported that Abu Hurairah had two flies on his ring, and if they prevented angels from entering, keeping them would be disliked, as it would make the place the worst of spots, as with demeaned images. This is clear from the hadith: “Or cut it into cushions and make it a spread.” In Al-Alamgiriyyah: Scholars differed on whether a head without a body is disliked to keep or pray near.
Note 3
(3) The statement: "We say": Derived from Al-Durr al-Mukhtar.
Note 4
(4) The statement: "Narration of Jibril": Refers to his statement to the Prophet (ﷺ): We do not enter a house with a dog or an image [Narrated by Muslim]. This addresses the objection that if the reason for dislike is the place where prayer occurs, and angels do not enter a house with images, making it the worst place, then images should be disliked even if demeaned, as “no image” is general in negation. If the reason is resembling idol worship, it is only disliked if in front or above. The response is that the primary reason is the first, while the second increases the degree of dislike. The generality of the text is specified to non-demeaned images, as per Ibn Hibban and Nasai: Jibril sought permission to enter upon the Prophet (ﷺ), who said: Enter. Jibril said: How can I enter when there is a curtain with images in your house? If you must, cut off their heads or make them cushions and spreads. However, if the image is on a spread at the place of prostration, it is disliked despite not preventing angels or resembling idol worship, as idol-worshippers do not prostrate on images but set them up and face them. It may be said that it resembles their worship during standing or bowing, or prostrating on it is veneration. Summarized from Al-Hilyah and Al-Bahr. I say: Their statements suggest the reason is either veneration or resemblance, with veneration being broader, as when the image is to the right, left, or at the place of prostration, there is no resemblance but veneration. If both veneration and resemblance are present, the dislike is stronger, hence the varying degrees. Jibril’s narration is based on veneration, as evidenced by other hadiths, so angels are prevented where images are venerated. Dislike in prayer due to veneration is stronger than due to angels’ non-entry, as veneration may be incidental. If an image is on a spread carpet, it is demeaned and does not prevent entry, but praying and prostrating on it is disliked due to veneration. It appears angels are not prevented by such incidental acts. In Al-Fath and Sharh Attab, if the image is behind or underfoot, prayer is not disliked, but keeping an image in the house is disliked per the hadith, suggesting angels are prevented even by demeaned images, which contradicts the specifying hadith. Thus, it is stated in Radd al-Muhtar.
Note 5
(5) The statement: "specific to non-demeaned": Some Shafi’is and others considered keeping images in clothing or on items to be trodden or demeaned disliked, and disliked their presence in houses. Abu Hanifah, Malik, and Shafi’i said there is no issue with trodden or demeaned images, but others are disliked. Derived from Umdat al-Qari and Sharh Ma’ani al-Athar. In Al-Alamgiriyyah: Keeping images in houses or clothing outside prayer is of two types: those involving veneration are disliked, those involving degradation are not. Thus, an image on a spread carpet is not disliked, but on an upright carpet, it is. Thus, it is stated in Al-Muhit.
Note 1
(١) قوله: فأمر بقتل الكلاب إلخ: قال في (بذل المجهود): والأمر بقتل الكلاب منسوخ بحديث جابر في (مسلم)وغيره: أمرنا رسول اللّٰه صلي الله عليه واله وسلم بقتل الكلاب، حتى أن المرأة لتقدم من البادية بكلبها فنقتله، ثم نهى رسول الله صلي الله عليه واله وسلم عن قتلها.
Note 2
(٢) قوله: لا تدخل الملائكة بيتا إلخ: اختلف المحدثون في امتناع ملائكة الرحمة بما على النقدين، فأثبنه النووي، ونفاهعياض، وقال: إن الأحاديث مخصصة، (بحر). وهو ظاهر كلام علمائنا، فإن ظاهره أن ما لا يؤثر كراهة في الصلاة لا يكرهإبقاؤه. وقد صرَّح في (الفتح) وغيره بأن الصورة الصغيرة لا تكره في البيت، قال: ونقل أنه كان على خاتم أبي هريرة ذبابتان،ولو كانت تمنع دخول الملائكة، كره إبقاؤها في البيت؛ لأنه يكون شر البقاع، وكذا (المهانة). وهو صريح قوله في الحديث:(أو اقطعها وسائدا، واجعلها بسطا). أخذته من (الدر المختار) و(رد المحتار). وقال في (العالمكيرية): اختلف المشايخرحمهم اللّٰه تعالى في رأس الصورة بلا جثة، هل يكره اتخاذه والصلاة عنده.
Note 3
(٣) قوله: قلنا إلخ: أخذته من (الدر المختار)
Note 4
(٤) قوله: خبر جبريل إلخ: هو قوله للنبى صلي الله عليه واله وسلم : إنا لا ندخل بيتا فيه كلب ولا صورة، رواه مسلم. وهذا إشارة إلىالجواب عما يقال: إن كانت علة الكراهة فيما مركون المحل الذي تقع فيه الصلاة لا تدخله الملائكة؛ لأن شر البقاعبقعة لا تدخلها الملائكة، ينبغي أن تكره، ولو كانت الصورة مهانة؛ لأن قوله: (ولا صورة) نكرة في سياق النفيفتعم، وإن كانت العلة التشبه بعبادتها فلا تكره، إلا إذا كانت أمامه أو فوق رأسه. والجواب: أن العلة هي الأمرالأول، وأما الثاني فيفيد أشدية الكراهة، غير أن عموم النص المذكور مخصوص بغير المهانة؛ لما روى ابن حبانوالنسائي استأذن جبريل عليا على النبي صلي الله عليه واله وسلم فقال: (ادخل). فقال: كيف أدخل وفي بيتك ستر فيه تصاوير؟فإن كنت لابُدَّ فاعلا فاقطع رؤوسها أو اقطعها وسائدا واجعلها بسطا. نعم، يرد على هذا ما إذا كانت على بساط فيموضع السجود، فقد مر أنه يكره مع أنها لا تمنع دخول الملائكة، وليس فيها تشبه؛ لأن عبدة الأصنام لا يسجدونعليها، بل ينصبونها ويتوجهون إليها، إلا أن يقال: فيها صورة التشبه بعبادتها حال القيام والركوع وتعظيم لها أن سجدعليها. ملخصا من(الحلية) و (البحر) أقول: الذي يظهر من كلامهم أن العلة إما التعظيم أو التشبه كما قدمناه، والتعظيم أعم كما لو كانت عن يمينه أويساره أو موضع سجوده؛ فإنه لا تشبه فيها، بل فيها تعظيم، وما كان فيه تعظيم وتشبه فهو أشد كراهة، ولهذا تفاوتترتبها كما مر، وخبر جبريل معلول بالتعظيم بدليل الحديث الآخر وغيره، فعدم دخول الملائكة إنما هو حيثكانت الصورة معظمة، وتعليل كراهة الصلاة بالتعظيم أو لي من التعليل بعدم الدخول؛ لأن التعظيم قد يكونعارضا؛ لأن الصورة إذا كانت على بساط مفروش، تكون مهانة لا تمنع من الدخول، ومع هذا لو صلى على ذلكالبساط وسجد عليها تكره؛ لأن فعله ذلك تعظيم لها، والظاهر أن الملائكة لا تمنع من الدخول بذلك الفعلالعارض. وأما ما في (الفتح) عن (شروح عتاب) من أنها لو كانت خلفه أو تحت رجليه لا تكره الصلاة، ولكن تكرهكراهة جعل الصورة في البيت للحديث، فظاهره الامتناع من الدخول ولو مهانة، وكراهة جعلها فجي بساطمفروش، وهو خلاف الحديث المخصص كما مر. كذا في (رد المحتار).
Note 5
(٥) قوله: مخصوص بغير المهانة: اعلم أن بعض الشافعية وغيرهم ذهبوا إلى كراهة اتخاذ ما فيه الصور من الثياب، وماكان يوطأ من ذلك، ويمتهن أو لا، وكرهوا كونه في البيوت. وقال أبو حنيفة ومالك والشافعي: ما كان من ذلك يوطأويمتهن فلا بأس به، وكرهوا ما سوى ذلك. التقطته من (عمدة القاري) وشرح (معاني الآثار) فلذلك قال في(العالمكيرية): اتخاذ الصور في البيوت والثياب في غير حالة الصلاة على نوعين: نوع يرجع إلى تعظيمها فيكره، ونوعيرجع إلى تحقيرها فلا يكره، وعن هذا قلنا: إذا كانت الصورة على البساط مفروشا لا يكره، وإذا كان البساط منصوبايكره. كذا في (المحيط).
Note 1
صاحب مسویٰ نے کہا کہ ابتداءِ اسلام میں کتّوں کو قتل کرنے کا حکم اس لئے تھا کہ اس وقت کتّوں کو پالنے کا عام رواج تھا۔ اور کتّوں کو قتل کرنے کا حکم دیئے بغیر وہ اس کو چھوڑنے والے نہیں تھے۔ نیز یہ بھی کہا گیا ہے کہ کتّوں کو قتل کرنے کا یہ حکم مدینہ منورہ کے ساتھ خاص ہے، کیونکہ مدینہ منورہ فرشتوں کے وحی لے کر آنے کا مقام ہے اور وہ اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتّا ہو پھر یہ حکم منسوخ ہوگیا۔
Note 2
1 قولہ: فامر بقتل الكلاب (کتّوں کو قتل کرنے کا حکم فرمایا) صاحب بذل المجہود نے کہا کہ کتّوں کو قتل کرنے کا حکم منسوخ ہے سیدنا جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اس حدیث سے جو مسلم وغیرہ میں ہے، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو کتّوں کو قتل کرنے کا حکم فرمایا یہاں تک کہ ایک عورت جنگل سے اپنے کتّے کے ساتھ آتی تو ہم اس کے کتّے کو بھی قتل کر دیتے پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو قتل کرنے سے منع فرمایا۔ 1؎ قولہ: لا تدخل الملائكة بيتا الخ (فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے) سونے، چاندی کے سکّوں پر بنی ہوئی تصویروں کی وجہ سے رحمت کے فرشتوں کے رکنے کی بابت محدثین کرام نے اختلاف کیا ہے۔ امام نووی نے اس کو ثابت کیا ہے اور قاضی عیاض نے اس کی نفی کی ہے۔ یعنی انہوں نے کہا کہ ان احادیث کو بعض صورتوں سے مخصوص کیا گیا ہے (بحر)۔ اور ہمارے علماء کے کلام سے بھی یہی ظاہر ہوتا ہے، کیونکہ ان کے کلام سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ جو چیز نماز میں کراہت کا سبب نہیں ہوتی اس کا رکھنا مکروہ نہیں ہے۔ اور فتح میں صراحت ہے کہ چھوٹی تصویر گھر میں مکروہ نہیں ہے اور انہوں نے کہا: منقول ہے کہ ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی انگوٹھی پر دو مکھیوں کی تصویر تھی۔ 2؎ قولہ: قلنا الخ (ہم نے کہا) میں نے اس کو درمختار سے اخذ کیا ہے۔ 3؎ قولہ: خبر جبرئيل الخ (حضرت جبرئیل کا واقعہ) وہ واقعہ یہ ہے کہ حضرت جبرئیل کا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہنا کہ ہم اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتّا ہو اور نہ اس میں جس میں کوئی تصویر ہو۔ (مسلم) اور اس میں اس سوال کے جواب کی طرف اشارہ ہے جو کہا جاتا ہے کہ اگر مذکورہ حدیث میں کراہت کی علت نماز پڑھنے کی جگہ میں فرشتوں کا داخل نہ ہونا ہے اس لئے کہ سب سے برا مقام وہ ہے جہاں فرشتے داخل نہیں ہوتے تو ایسی صورت میں اس کو مکروہ قرار دینا مناسب ہے، اگرچہ وہ تصویر اہانت کی جگہ میں ہو۔ کیونکہ حضرت جبرئیل کا قول ”ولا صورة“ (اور نہ اس گھر میں جس میں تصویر ہو) نکرہ ہے جو نفی کے سیاق میں واقع ہوا ہے اس لئے وہ عام ہوگا۔ اور اگر اس کی علت عبادت سے مشابہت ہو تو وہ مکروہ نہیں ہوگی الّا یہ کہ جب وہ مصلی کے سامنے یا اس کے سر کے اوپر ہو۔
Note 3
ہم کہتے ہیں2؎ کہ سیدنا جبرئیل3؎ کا واقعہ وغیرہ اور اگر وہ فرشتوں کے داخل ہونے کے لئے مانع ہوتی تو ان کا گھروں میں رکھنا بھی مکروہ ہوتا کیونکہ وہ ایسی صورت میں بری جگہ ہو جاتی۔ اور اسی طرح اس کا حقارت کی جگہ ہونا اور یہ بات حدیث شریف میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد سے واضح ہے کہ یا تم اس کو کاٹ کر تکیے بنا لو یا اس کو فرش بنا لو۔ (درمختار، ردالمحتار) اور فتاویٰ عالمگیری میں ہے کہ مشائخ رحمہم اللہ نے بغیر دھڑ والی تصویر کے سر کے بارے میں اختلاف کیا ہے آیا اس کو اختیار کرنا اور اس کے پاس نماز پڑھنا مکروہ ہے؟ جواب یہ ہے کہ پہلی صورت فرشتوں کا نہ آنا اس کے مکروہ ہونے کی علت ہے۔ اب رہی دوسری صورت تو اس میں شدید کراہت معلوم ہوتی ہے، مگر نص مذکور کی عمومیت کو اس صورت سے خاص کر لیا گیا ہے۔ جس میں اہانت نہ ہو کیونکہ ابن حبان اور نسائی نے روایت کیا ہے جبرئیل علیہ السلام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت طلب کی تو آپ نے فرمایا: اندر آجاؤ تو انہوں نے کہا: میں کیسے اندر آؤں جب کہ آپ کے گھر میں ایک پردہ ہے جس میں تصاویر ہیں اور اگر اس کو رکھنا ہی ہے تو آپ ان کے سروں کو کاٹ دیجئے یا اس کو تکیے یا بستر بنا لیجئے۔ البتہ جب وہ تصاویر فرش پر سجدہ کی جگہ میں ہوں تو جیسا گزر چکا ہے اس پر اعتراض وارد ہوتا ہے کہ وہ فرشتوں کے داخلہ کے لئے مانع نہ ہونے کے باوجود مکروہ ہے۔ اور اس میں کوئی مشابہت نہیں ہے کیونکہ بت پرست تصاویر پر سجدہ نہیں کرتے بلکہ اس کو کھڑا کرتے ہیں اور اس کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔ مگر اس بارے میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس میں قیام اور رکوع کی حالت میں ان کی پرستش کی مشابہت پائی جاتی ہے اور اگر اس پر سجدہ کیا جائے تو اس کی تعظیم ہوگی۔ (ملخص از حلیہ و بحر) میں کہوں گا کہ جو چیز ان کے کلام سے ظاہر ہو رہی ہے کہ علت یا تو تعظیم ہے یا مشابہت ہے جیسا کہ ہم نے اوپر بیان کیا ہے۔ اور تعظیم مشابہت سے زیادہ عام ہے، جیسا کہ اگر وہ اس اور اس جیسی دوسری حدیث ایسی تصویر کے ساتھ مخصوص ہے جو تحقیر کے مقام میں نہ ہو 1 جیسا کہ ابن کمال نے اس کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔ پس فرشتوں کا داخل نہ ہونا اس وقت ہے جب کہ تصاویر تعظیم کے لئے ہوں۔ اور نماز میں تصویر کے مکروہ ہونے کی علت اس کی تعظیم کو قرار دینے کے بجائے فرشتوں کے داخل نہ ہونے کو قرار دینا بہتر ہے۔ کیونکہ تعظیم کبھی عارضی ہوتی ہے اس لئے کہ تصویر جب بچھے ہوئے فرش پر ہو تو وہ اہانت کے مقام میں ہوگی جو فرشتوں کے داخل ہونے کے لئے مانع نہیں ہے۔ اس کے باوجود اگر کوئی اس فرش پر نماز پڑھے اور اس پر سجدہ کرے تو وہ مکروہ ہوگا کیونکہ اس کا یہ عمل اس کی تعظیم ہے۔ اور ظاہر ہے کہ فرشتے اس عارضی فعل کی وجہ سے گھر میں داخل ہونے سے نہیں رکتے۔ اب رہا جو فتح میں شرح عتاب کے حوالے سے ہے کہ اگر تصاویر مصلی کے پیچھے یا اس کے پاؤں کے نیچے ہوں تو نماز مکروہ نہیں ہوگی لیکن اس حدیث کی بناء پر گھر میں تصویر رکھنا مکروہ ہوگا۔ پس اس حدیث کی بناء پر گھر میں تصویر رکھنا مکروہ ہونے کی ظاہری وجہ فرشتوں کا گھر میں داخلہ سے رکنا ہے، اگرچہ کہ اہانت کی جگہ میں ہو۔ اور بچھے ہوئے فرش میں تصویر کا مکروہ ہونا اس حدیث کے خلاف ہے جس کی تخصیص کی گئی۔ جیسا کہ گزر چکا ہے۔ (ردالمحتار)