Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Medicine and Healing Charms

Hadith 4403

Opening narrations

In this book

Current reading

Medicine and Healing Charms

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 4403Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5937
سیدنا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک رات نماز پڑھ رہے تھے اپنا دست مبارک زمین پر رکھا تو ایک بچھو آپ کو ڈنک مارا تو آپ ﷺ نے اپنے نعل مبارک لے کر اس کو مار دیا پس جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا اے اللہ! بچھو پر لعنت کرے وہ نہ کسی نمازی کو چھوڑتا ہے اور نہ غیر نمازی کو خواہ نبی ہو یا غیر نبی ہو۔ پھر آپ ﷺ نے نمک اور پانی منگوایا اور اس کو ایک برتن میں ڈال دیا پھر اپنی انگشت مبارک پر جس جگہ وہ ڈنک مارا تھا پانی ڈالتے جاتے اور اس کو پونچھتے جاتے اور معوذتین (سورۃ فلق، ناس) سے دم کرتے تھے۔ (بیہقی شعب الایمان)

[Narrated by Al-Bayhaqi in Shu’ab al-Iman]