Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

Hadith 467

(وضوء کے فرائض سنتوں اور مستحبات کا بیان)

In this book

Current reading

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

(وضوء کے فرائض سنتوں اور مستحبات کا بیان)

Zujajat al-Masabih 467Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 515
ابو حیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے علی رضی اللہ عنہ کو وضوء فرماتے دیکھا کہ پہلے آپ نے اپنے دونوں ہاتھ دھوئے اور ان کو پاک کیا، پھر تین دفعہ کلی کی اور تین دفعہ ناک میں پانی لیا اور تین مرتبہ چہرہ کو دھویا اور ہاتھوں کو کہنیوں تک تین مرتبہ دھویا اور سر کا ایک مرتبہ مسح کیا، پھر دونوں پیروں کو ٹخنوں تک دھویا، پھر کھڑے ہوئے اور وضوء سے بچا ہوا پانی اسی قیام کی حالت میں پی لیا، پھر فرمایا کہ میں تم کو یہ بتلانا چاہتا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وضوء کس طرح ہوتا تھا۔ (اس کی روایت ترمذی اور نسائی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 48 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.