اردو
سیدنا ابو سعید خدری اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ان
دونوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرمائے: غیبت زنا سے زیادہ سخت ہے، انہوں نے
کہا: یا رسول اللہ! غیبت زنا سے زیادہ سخت کیسے ہے؟ تو آپ نے فرمایا: حقیقت یہ ہے کہ آدمی زنا
کرتا ہے تو توبہ کر لیتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرتا ہے۔
اور ایک روایت میں ہے وہ توبہ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت
کر دیتا ہے اور بیشک غیبت کرنے والے کی مغفرت نہیں ہوتی یہاں تک کہ اس کو وہ شخص معاف
کرے جس کی غیبت کی گئی۔
اور حضرت انس رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ آپ نے ارشاد فرمایا:
زنا کرنے والا توبہ کر سکتا ہے اور غیبت کرنے والے کی توبہ نہیں ہوتی۔ (بیہقی شعب الایمان)۔