اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6318
سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے انہوں نے کہا:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی اپنے ماں باپ کے بارے میں اللہ تعالیٰ کی اطاعت
کرنے والا بن جائے، تو اس کے لئے جنت کے دروازے کھل جاتے ہیں اور اگر وہ ایک ہوں
تو ایک دروازہ کھل جاتا ہے اور جو آدمی اپنے ماں باپ کے بارے میں اللہ کی نافرمانی کرنے والا
ہوجائے تو اس کے لئے دوزخ کے دروازے کھل جاتے ہیں، اور اگر ایک ہو تو ایک دروازہ۔ ایک
آدمی نے کہا: اگر وہ دونوں اس پر ظلم کریں؟ تو آپ نے فرمایا: اگرچیکہ وہ دونوں ظلم کریں،
اگرچیکہ وہ دونوں ظلم کریں، اگرچیکہ وہ دونوں ظلم کریں۔ (بیہقی: شعب الایمان)۔