اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6570
انہی سے روایت ہے، حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کوئی
شخص مانگنے سے بچنے کیلئے، گھر والوں کی پرورش کیلئے، اور پڑوسی پر مہربانی کیلئے حلال طریقہ سے دنیا کو
طلب کرے تو قیامت کے دن وہ اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے گا کہ اس کا چہرہ چودھویں رات کے
چاند کی طرح ہوگا، اور جو اظہار بڑائی، اظہار فخر اور دکھاوے کیلئے حلال طریقہ سے دنیا طلب کرے تو وہ
اللہ تعالیٰ سے اس حالت میں ملے گا کہ وہ اس پر غضبناک ہوگا۔ (بیہقی، شعب الایمان، ابو نعیم: الحلیہ)۔